ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / محمدسمیع نے پانچ ماہرگیندبازوں کے ساتھ اترنے کی حکمت عملی کی حمایت کی

محمدسمیع نے پانچ ماہرگیندبازوں کے ساتھ اترنے کی حکمت عملی کی حمایت کی

Tue, 09 Aug 2016 11:24:27  SO Admin   S.O. News Service

سینٹ لوسیا،8اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پانچ ماہر بولرہندوستان کی جیت کا راستہ ہموار نہیں کر سکے لیکن تیزگیند بازمحمدسمیع نے کپتان وراٹ کوہلی کی اس حکمت عملی کی یہ کہتے ہوئے حمایت کی ہے کہ یہ گیندبازوں کو زیادہ ماہر بناتا ہے۔بدھ کو دوسرے ٹیسٹ کے ختم ہونے کے تین دن کے وقفے کے بعد ہندوستانی کھلاڑی اتوار کو ڈیرن سیمی اسٹیڈیم میں پریکٹس کیلئے اترے۔اس کے بعد سمیع نے پانچ گیند بازوں کے ساتھ اترنے کو اہم بتایا۔جمیکا میں ویسٹ انڈیز کے ہندوستان سے جیت چھین لینے کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ نچلے آرڈر کے بلے بازوں کو آؤٹ کرنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا۔سمیع نے کل کہا کہ بطور فاسٹ بولر آپ کو زیادہ وقت اور آرام ملتا ہے جو کہ اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم میں پانچ بالر ہیں اور اگر آپ کو چار پانچ اوور کا ایک اسپیل کرتے ہیں تو اس کے بعد 8-10اوور کا آرام مل سکتا ہے،اس کے بعد واپس بولنگ اٹیک پر واپسی پر آپ کی تال بہتر ہوتی ہے اور آپ کوشش کر سکتے ہیں۔یہ بہت اچھی چیز ہے کہ آخری الیون میں ہمارے پاس دو اچھے اسپنر اور تین تیز گیند باز ہیں۔یہ اچھا مجموعہ ہے اور ہم اسے جاری رکھنا چاہتے ہیں۔


دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں چوتھے دن 48رن پر ویسٹ انڈیز کے چار وکٹ گرانے کے باوجود ہندوستان پانچویں دن 6 وکٹ لینے میں ناکام رہا،تاہم سمیع نے بولنگ اٹیک کا دفاع کیا۔انہوں نے کہاکہ حالات بلے بازی کے دوستانہ تھے اور دوسری اننگز کے لئے ہمیں ان کی تعریف کرنی چاہئے،ہماری کوشش ہوگی کہ وہ اسے دہرا نہیں پائے، ساتھ ہی ہم اپنے حوصلے کو معیار سے بہت اونچا رکھیں گے کیونکہ ہم اگلا ٹیسٹ جیتنے کے لئے اتریں گے۔گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے تقریبا 18ماہ تک کرکٹ سے دور رہے سمیع نے شاندار واپسی کی ہے۔انہوں نے پہلے دو میچوں کی چار اننگز میں 24.62کے اوسط سے اب تک8 وکٹ چٹکائے ہیں۔


Share: